ہفتہ, جون 22, 2024
اشتہار

امریکی ڈالر مزید سستا ، 300 روپے سے نیچے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 16 پیسے مزید سستا ہو کر 300 روپے سے نیچے آگیا، 6 ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر انٹربینک میں 7.50 روپے نیچے آ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی مارکیٹ پر حکومتی کارروائیوں کے اثرات نمایاں ہے ، اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ کے بعد اب انٹربینک میں بھی ڈالرتین سو روپے سے نیچے گرگیا، ٹریڈنگ سیشن کے دوران انٹربینک میں ڈالر دوروپےسولہ پیسے سستا ہو کر دوسوننانوے روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ایل سیز کھولنے کیلئے ڈالر 299 روپے پچاس پیسےمیں فروخت کیا جا رہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 298 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، چھ ٹریڈنگ سیشن میں ڈالر انٹربینک میں آٹھ روپے دس پیسے نیچے آ چکا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 روپے گر چکا ہے۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہےاوپن مارکیٹ کا ریٹ انٹربینک سے نیچے آچکا ہے، ایکسچینج کمپنیاں اب انٹربینک کو ڈالر بیچ رہی ہیں، روپےکی قدرکومستحکم کرنا ہے تو مہنگائی کو کم کرناہوگا۔

گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ اناسی پیسے کمی کے بعد 301 روپے سولہ پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ فاریکس ڈیلرزکےمطابق بینکوں نے درآمد کنندگان کوڈالرتین سوایک روپے چھیاسٹھ پیسےمیں فروخت کیا گیا۔

خیال رہے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی فارن ایکسچینجز کےخلاف کارروائیوں پر ایف آئی اے کی رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کردی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا کہ 48 چھاپے مارے گئے ، 48 مقدمات درج کرکے انسٹھ گرفتاریاں کی گئیں اور پندرہ کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں