تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ڈالر کی قیمت میں‌ معمولی اضافہ

کراچی: انٹربینک میں چھٹے روز روپے کی قدر مضبوط رہنے کے بعد آج پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں چار پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 170 روپے ایک پیسے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیس پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمت 171 روپے پچاس پیسے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے سعودی عرب کے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دینے کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، سعودی عرب نے 1.20 ارب ڈالر تیل کی تاخیر سے ادائیگی کی مد میں بھی رقم ادا کی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی پیکیج کے اثرات ، ڈالر مزید سستا ہوکر 170 سے بھی نیچے آگیا

یاد رہے کہ ایک روز قبل انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا، ڈالر مزید 76 پیسے سستا ہو کر 170 روپے سے بھی نیچے آگیا تھا۔

پاکستانی کرنسی آج پانچویں روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں مستحکم رہی، روپے کے مقابلے میں ڈالر 76 پیسے سستا ہو کر169 روپے 70 پیسے میں فروخت ہو ا۔ سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 5 روپے ستاون پیسے اضافہ ہو ا۔

خیال رہے ستائیس اکتوبر کو ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو پچہتر روپے ستائیس پیسے تک پہنچ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -