اشتہار

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، روپیہ پھر غیر مستحکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں29 پیسے کا اضافہ ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر283 روپے85پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،1 روپے اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر288 روپے ہے۔

- Advertisement -

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283 روپے59 پیسے سے بڑھ کر 283 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 456 پوائنٹس کمی آئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41ہزار 785 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مارکیٹ421پوائنٹس کی کمی سے41ہزار 829 پربند ہوئی، مجموعی طورپر365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،248کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اور 91کے شیئرز میں اضافہ ہوا، آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح42ہزار389جبکہ کم ترین سطح41ہزار767رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں