کراچی : انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے کمی ہوئی ہے، ایک ہفتے کے اندر ڈالر 262.82 روپے سے کم ہوکر 259.99 روپے تک نیچے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق برآمدات کی مد میں ڈالر موصول ہونے سے روپے پر دباؤ کم ہوا جبکہ ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 268 روپے پر برقرار رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے میں یورو 1.50 روپے سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا اور سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 70.70 روپے کا ہوگیا۔
- Advertisement -
اس کے علاوہ برطانوی پاؤنڈ 2 روپے اضافے سے 318 روپے اور اماراتی درہم 1.70 روپے اضافے سے 75.20 روپے کا ہوگیا۔