اشتہار

آج روپے کی قدر بڑھ گئی، آئندہ چند روز میں‌ ڈالر کی قیمت کتنی کم ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک میں  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ دنوں میں مزید کمی کی خوش خبری سنائی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کی کمی ہوئی اور امریکی کرنسی 175 روپے 46 پیسے پر بند ہوئی۔

کرنسی کا لین دین کرنے والے فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر176روپے50 پیسےتک ٹریڈ ہوا مگر دوسرے سیشن میں اس کی قدر میں چار پیسے مزید کمی ہوئی۔

- Advertisement -

فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ انٹربینک میں محدود پیمانے میں کاروبار کیا گیا۔

دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ روپے کی قدر کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں،  افواہوں پر یقین کر کے ڈالرز خریدنے والوخ کو آنے والے دنوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں ڈالر کی قیمت میں دس روپے کمی آنے کا امکان ہے۔

شوکت ترین نے وضاحت کی کہ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) سے ہونے والے معاہدے پر غلط فہمی پھیلائی گئی، حکومت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کررہی بلکہ کچھ سیکٹرز میں ٹیکسز کی شرح کو بڑھانے کا معاملہ زیر غور ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں