جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

دوستوں کو مفت میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوستوں کو مفت پی ایس ایل کرکٹ میچ دکھانے پر ڈولفن اہلکار  بڑی مشکل میں پھنس گیا۔

ایس ایچ او گلبرگ عمران صادق نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے  ڈولفن اہلکار منور اور مفت میچ دیکھنے والے اس کے ساتھیوں کو گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لیا۔

منور نے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں 6 افراد کی بغیر ٹکٹ انٹری کروائی تھی۔

ادھر ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر کے کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈولفن واقعے کی مکمل انکوائری کریں گے۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں