ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پہلے کی نسبت بہتر ہے تاہم ان کو آکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 روزسے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا کہ رضوانہ کی طبعیت پہلےکی نسبت بہتر ہے تاہم رضوانہ کوآکسیجن کی اب بھی ضرورت پڑ رہی ہے، آکسیجن لیول بہتر ہونے پرآکسیجن اتار دیتے ہیں اور جب طبعیت خراب ہوتی ہے آکسیجن دوبارہ لگا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

پروفیسرالفرید ظفر کا کہنا تھا کہ رضوانہ نے خود کھانے کو مانگا،نرم غذادینا شروع کر دی ہے، بچی رضوانہ کے پلیٹ لیٹس کافی کم ہیں، بہترکرنے کی کوشش کررہےہیں۔

الفرید ظفر نے کہا کہ بچی رضوانہ کو خون کی بھی شدید کمی ہے تاہم کینسر کے خون کے نمونہ کی رپورٹ کلیئرہے۔

یاد رہے جولائی کو تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ آئی سی یو میں ڈاکٹر کا میڈیکل بورڈ بچی کی دیکھ بھال کررہا ہے، میڈیکل بورڈ سائی کیٹریسٹ، میڈسن پروفیسر، سرجری پروفیسر، نیورو پروفیسر پر مشتمل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں