ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فرحان اختر نے نئے ’ڈان‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے نئے ’ڈان‘ سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار فرحان اختر نے فلم ’ڈان تھری‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو بطور ڈان متعارف کروادیا ہے۔

ڈان تھری میں رنویر سنگھ کو متعارف کروانے پر کچھ فلم بینوں نے تعریف کی جبکہ کچھ شائقین نے ہدایت کو فلم کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

- Advertisement -

فرحان اختر کو بالی ووڈ کے نئے ڈان رنویر سنگھ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ بہترین اداکاری کا مظاہرہ کریں گے۔

فرحان اختر نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں بالکل پریشان نہیں ہوں اور رنویر کو بھی نہیں ہونا چاہیئے، میں بغیر کسی شک و شبہ کے کہہ سکتا ہوں کہ وہ فلم میں بہت زبردست کارکردگی دکھانے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مداحوں کی جانب سے اس طرح کا ردِعمل اس وقت بھی دیکھنے کو ملا تھا جب 2006میں شاہ رخ خان نے اس کردار کو سنبھالا تھا تو اب بھی اس طرح کے ردعمل کی ہی توقع کی جانی چاہیئے۔

فرحان اختر نے فلم سیریز ’ڈان‘ سے لوگوں کے جذباتی وابستگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں مداحوں کے جذبات کو سمجھتا ہوں اور ان کا احترام کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ڈان تھری میں ہیروئن کے لیے کیارا ایڈوانی کا نام سامنے آیا تھا لیکن فرحان اختر نے بعد میں اس کی تردید کردی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں