ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

’ڈان 3‘ کی شوٹنگ کب شروع ہوگی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بھارتی اداکار و فلمساز فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ کی پری پروڈکشن اور شوٹنگ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر کی کامیاب ڈان فرنچائز ان دنوں نہ صرف تیسری قسط بلکہ اپنی کاسٹنگ کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔

فرنچائز کی پہلی اور دوسری قسط میں سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن تیسری قسط میں نامور اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے۔

- Advertisement -

اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فی الحال فلم کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور یہ بات سو فیصد سچ ہے کہ اس کی پری پروڈکشن آئندہ ماہ سے شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ’ڈان 3‘ کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز رواں سال اگست میں ہوگا۔ جس طرح پہلی دو اقساط میں لوگوں کو سرپرائز ملتے رہے اس میں بھی کچھ ایسا ہی ہونے والا ہے۔

دوسری جانب، فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ کس اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، اس حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔ شوٹنگ سے قبل ہیروئن کا اعلان متوقع ہے۔

خیال رہے کہ 1978 میں امیتابھ بچن کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور اس کے بعد 2006 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر دھوم مچائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں