اشتہار

’امریکا آئی ایم ایف معاملے پر پاکستان سے تعاون کو تیار ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکا آئی ایم ایف کے معاملے پر پاکستان سے تعاون کو تیار ہے اور چاہتے ہیں کہ دونوں میں ڈیل ہو جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک پاکستان اور امریکا کے درمیان چار سالہ پروگرام ’’فرٹیلائزر رائٹ‘‘ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں اور اس معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دونوں کے درمیان جلد معاہدہ ہو جائے۔ امید ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاملات چند روز میں طے ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے اور امریکا اس حوالے سے مدد کے لیے مکمل تیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں