تازہ ترین

سائفر کیس سے متعلق ڈونلڈ لو کی گفتگو کے دوران ’’جھوٹ جھوٹ‘‘ کے نعرے لگ گئے

واشنگٹن: امریکا میں سائفر کیس سے متعلق ڈونلڈ لو کی گفتگو کے دوران ’’جھوٹ جھوٹ‘‘ کے نعرے لگ گئے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی ذیلی کمیٹی میں پاکستان کے الیکشن سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی اور وسطی ایشیا کے نائب وزیر خارجہ ڈونلڈ لو پیش ہوئے، انھوں نے بیان میں کہا سائفر کو امریکی سازش کہنا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے۔

سائفر کیس سے متعلق جیسے ہی ڈونلڈ لو نے بانی پی ٹی آئی کے الزام کو جھوٹا قرار دیا، ایوان میں موجود بعض افراد نے شور شرابا شروع کر دیا اور جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگا دیے۔

ڈونلڈ لو کی گفتگو کے دوران جھوٹ جھوٹ کے نعرے لگنے پر انتظامیہ نے سماعت کے دوران شور شرابا کرنے والوں کو ایوان سے باہر نکال دیا، شرکا نعرے لگا رہے تھے کہ ’’تم جھوٹ بول رہے ہو، شرم کرو۔‘‘

امریکی کانگریس کمیٹی میں ڈونلڈ لو سے سخت سوالات کیے گئے، ڈونلڈ لو سے سوال ہوا کہ الزامات ہیں کہ امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت گرائی، ڈونلڈ لو نے کہا یہ ایک بالکل جھوٹ ہے۔ ایک رکن نے کہا کہ امریکی سفیر کو جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کرنی چاہیے، تاکہ وہ اپنے بارے میں بتائیں کہ انھیں کس طرح غلط طریقے سے جیل بھیجا گیا ہے۔

سائفر کو امریکی سازش کہنا بانی پی ٹی آئی کا الزام سراسر جھوٹ ہے، ڈونلڈ لو کا کانگریس کمیٹی میں بیان

Comments

- Advertisement -