منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم ہیک ہو گئی، الزام ایران پر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مہم ہیک ہو گئی ہے، اور ایسا ایران نے کیا ہے۔

صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کارپوریشن کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ ہماری چند ویب سائٹس میں سے ایک کو ایرانی حکومت سے منسلک ہیکرز نے ہیک کیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ٹرمپ کی امریکی صدارتی مہم نے ہفتے کے روز کہا کہ اس کے کچھ اندرونی مواصلات ہیک کیے گئے، مہم نے براہ راست کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اس کے باوجود محض ٹرمپ اور ایران کے ماضی کی دشمنی کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی حکومت پر الزام لگایا گیا۔

- Advertisement -

ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایسا کرنے میں اس لیے کامیاب ہوا کیوں کہ ہماری حکومت کمزور ہے، تاہم انھوں نے کہا ایران کو سمجھنا چاہیے کہ میں دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں اور یہ ان کے مفاد میں بھی ہے۔

اس الزام پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت کا نہ تو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا کوئی ارادہ ہے اور نہ ہی اس کا ایسا کوئی مقصد ہے۔

خیال رہے کہ ریپبلکن کی انتخابی مہم کا ہیکنگ کا یہ بیان تب آیا جب نیوز ویب سائٹ پولیٹیکو نے رپورٹ کیا کہ اسے جولائی میں ٹرمپ کی مہم کے اندرونی گمنام ذرائع سے مستند دستاویزات ایم میل کی گئی ہیں، ان میں سے ایک رپورٹ ٹرمپ کے نائب جے ڈی وانس کی ’ممکنہ کمزوریوں‘ سے متعلق تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں