تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی ٹی وی پر کروڑوں ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے جس میں چینل سے 475 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ ریاست فلوریڈا کی ضلعی کورٹ فورٹ لاڈرڈیل میں کیا ہے۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سی این این نے بے جا تنقید کرکے ٹرمپ کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ سی این این نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی طور پر شکست دینے کے لیے بدکاری اور بہتان پر مشتمل باقاعدہ مہم چلائی اور سرکردہ میڈیا ہاؤس ہونے کی حیثیت سے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 29 صفحات پر مشتمل مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی این این کا ان پر تنقید کرنے کا طویل ماضی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں اس میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ سی این این کو خدشہ ہے کہ وہ 2024 میں دوبارہ صدارتی انتخاب لڑیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی این این نے مجھ پر نسل پرست، روس کا حامی، ہٹلر اور بغاوت پسند ہونے کے گھناؤنے، جھوٹے اور ہتک آمیز القاب سے بھی پکارا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کے ساتھ ایسے واقعات کی فہرست بھی پیش کی جس میں سی این این نے ان کا ہٹلر سے موازنہ کیا، جس میں میزبان فرید زکریا کی جنوری 2022 کی خصوصی رپورٹ میں جرمن آمر کی فوٹیج بھی شامل تھی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں چینل سے 475 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ صدارتی الیکشن میں اپنی شکست کے بعد 2020 کے انتخابات کو فراڈ قرار دیا تھا مگر وہ اس کو ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔

بعد ازاں انہوں نے نئے صدر بائیڈن کو انتقال اقتدار سے قبل اشتعال انگیز تقریر کی جس کے ردعمل میں ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -