تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت

واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت دیدی، امریکا میں صدارتی انتخابات کے پہلے ری پبلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار تیسرے اور آخری مباحثہ آج ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بارک اوباما کے سوتیلے بھائی کو مباحثے میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، ری پبلکن اورڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کے درمیان تیسرے اورآخری مباحثہ آج ہونے جارہا ہے، ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن پہلے دومباحثوں کی فاتح رہی ہیں۔

صدارتی امیدواروں کاتیسرامباحثہ امریکی ریاست نیواڈا کے شہرلاس ویگاس میں ہوگا۔


مزید پڑھیں : صدربراک اوباماکے سوتیلے بھائی کا ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان


واضح رہے کہ امریکی صدربراک اوباما کے سوتیلے بھائی نے ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ واحد امیدوار ہیں، جو دل سے ملک اور عوام کی بہتری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کرنل قذافی کے بعد کی صورتحال پر اوباما انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ریپبلکن پارٹی کی جانب جھکاؤ کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکنز کی ہم جنس پرستی کی مخالفت نے بھی انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کیلئے قائل کیا۔

Comments

- Advertisement -