تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی کوریا سے تین سے چار ہفتوں میں بات چیت ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ آئندہ تین سے چار ہفتوں مین بات چیت ہوسکتی ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کوریائی خطے کوجوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پرکامیاب مذاکرات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے خیال سے آنے والے تین سے چار ہفتوں میں شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات ہوگی۔

امریکی صدر نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات بہت اہم ہوگی جس میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے پر بات ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کے دوران معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ ایک دن تمام کوریائی افراد جوہری ہتھیاروں سے پاک جزیرہ نما خطے میں مل کر رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے کامیاب مذاکرات کے باوجود شمالی کوریا پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔


شمالی اور جنوبی کوریا نے باہمی جنگ کے خاتمے کا اعلان کر دیا

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے تاریخی ملاقات کے بعد جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے مل کرکام کرنے پراتفاق کیا تھا۔


کم جونگ ان سے ملاقات ایک بڑی کامیابی ہوگی‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہوگی لیکن اگرایسا نہیں ہوا تو وہ بات چیت ادھوری چھوڑ کرچلیں جائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -