تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی کی سفارش

پیرس: فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کے طبی ماہرین نے زیر زمین چلنے والی ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کے بات چیت کرنے پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن کی جانب سے جاری ہونے سفارشی بیان میں کہا گیا ہے زیر زمین چلنے والی عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو  بات چیت سے گریز کرنا چاہیے۔

سفارش میں کہا گیا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو چاہیے کہ وہ دوران سفر موبائل فون پر بھی گفتگو سے گریز کریں۔ ادارے کی جانب سے بات چیت پر پابندی کی سفارش والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام کرونا کی روک تھام میں اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ گھروں سے باہر نکلنے والے شہریوں کے آپس میں بولنے یا موبائل فون پر گفتگو کرنے کی وجہ سے وائرس پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: معروف اینکر پرسن کرونا سے زندگی کی بازی ہار گئے

نیشنل اکیڈمی آف میڈیسن نے سفارش کی کہ شہری زیر زمین ٹرینوں میں ماسک پہن کر سفر کریں اور جہاں سماجی فاصلہ نہ ہو وہاں جانے سے محفوظ رہے۔

ماہرین نے کہا کہ کرونا سے محفوظ رہنے کی ایک احتیاطی تدبیر یہ بھی ہے کہ شہری دورانِ سفر آپس میں گفتگو نہ کریں اور فون پر آنے والی کالز بھی نہ سنیں کیونکہ کھلی فضا نہ ہونے کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اکیڈمی کے ممبر پیٹرک بیریچ کا کہنا تھا کہ جس اسٹیشن  پر تین لوگ موجود ہوں وہاں بات چیت کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہاں انہیں کم از کم دو سینیٹی میٹر کا فاصلہ اختیار کرنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ہماری طرف سے اس پابندی کا مطالبہ نہیں کیا جارہا بلکہ ہم سفارش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -