تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ڈبل سنچری پر سعود شکیل کو ٹیم نے سرپرائز دے کر حیران کر دیا!

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی سری لنکا میں تاریخ رقم کرنے پر ٹیم نے بیٹر کو سرپرائز دے کر حیران کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گال ٹیسٹ میں مشکل صورتحال میں بیٹنگ کے لیے کریز پر آنے والے مڈل آرڈر بلے باز نے تیسرے دن کے کھیل میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن بولرز کے ہر حربے کو ناکام کیا اور نہ صرف مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالا بلکہ ڈبل سنچری اسکور کرکے آئی لینڈرز کی سرزمین پر ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر سعود شکیل جب ڈریسنگ روم پہنچے تو اندر کا ماحول دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ ٹیم اراکین نے انہیں ڈبل سنچری پر جشن منا کر ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔

سعود شکیل جیسے ہی ڈریسنگ روم میں داخل ہوئے تو ٹیم اراکین نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا اور انہیں تاریخ رقم کرنے پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

تقریب کے دوران ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے شاندار کارکردگی پر خوبصورت الفاظوں میں سعود شکیل کو مبارکباد دی اور بیٹنگ میں ان کی مستقل مزاجی اور شارٹ سلیکشن کو سراہا۔ اس کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ نے اس میں بھرپور ساتھ نبھانے پر آغا سلمان اور نسیم شاہ کے کردار کی بھی تعریف کی۔

 

واضح رہے کہ سعود شکیل گال ٹیسٹ کے دوسرے روز اس وقت کریز پر آئے تھے جب سری لنکا کی پہلی اننگ 312 رنز کے جواب میں پاکستان کی آدھی ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی جس میں کپتان بابر اعظم بھی شامل تھے تاہم اس موقع پر سعود شکیل اور آغا سلمان نے 171 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کرکے پاکستان کے سر پر منڈلاتے خطرات کے بادل ٹالے۔ آغا سلمان 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اننگ کے اختتامی لمحات میں نسیم شاہ نے سعود شکیل کی ڈبل سنچری بنوانے میں بھرپور ساتھ دیا اور دونوں کے درمیان 94 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس پارٹنر شپ میں نسیم شاہ کا حصہ صرف 6 رنز تھا تاہم ان کی اننگ کی خاص بات یہ تھی کہ وہ سری لنکن بولرز کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور 78 گیندوں کا سامنا کیا۔

دوسری جانب ڈبل سنچری کے بعد جب سعود شکیل پویلین کی جانب لوٹ رہے تھے تو سری لنکن فینز بھی ان کو داد دینے قریب پہنچ گئے اور سعود کے ساتھ سیلفی کے لیے ٹوٹ پڑے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر بیٹر کا کہنا تھا کہ محنت کا صلہ ملا۔ ڈبل سنچری جیسا احساس پہلے کبھی نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -