اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سرفراز نے 2 سال قبل کیا پیشگوئی کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دو سال قبل پیشگوئی کی تھی کہ سعود شکیل پاکستان کرکٹ کا اگلا بڑا اسٹار ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعود شکیل نے گزشتہ روز گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پہلی اننگ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کردی اور دنیائے کرکٹ کو اپنی کلاس بتا دی۔ انہوں نے نہ صرف لنکن سرزمین پر ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل کیا وہیں ابتدائی دس ٹیسٹ میچوں میں سابق تمام لیجنڈز کو پچھاڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ان سے آگے صرف آل ٹائم گریٹ سر ڈان بریڈ مین ہی ہیں۔

کہتے ہیں نا کہ پوت کے پاؤں پالنے میں نظر آ جاتے ہیں اور صلاحیتیں بھانپنے والے ابتدا ہی میں کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کا بھانپ لیتے ہیں تو سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی دو سال قبل اپنا کرکٹ کیریئر شروع کرنے والے سعود شکیل کو دیکھتے ہی بھانپ لیا تھا کہ یہ بیٹنگ میں کمالات دکھائے گا۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے دو سال قبل پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان کرکٹ کا اگلا سپر اسٹار سعود شکیل ہوگا اور گزشتہ روز اپنے گال میں ڈبل سنچری بنا کر سعود نے یہ بات درست ثابت کر دی۔

کرکٹ کی تاریخ پر نظر دوڑایں تو اس کھیل میں دنیا کے زیادہ تر بڑے بیٹرز چھوٹے قد کے رہے ہیں جیسا کہ بریڈ مین، حنیف محمد، گواسکر اور سعود بھی اسی معیار پر پورا اترتے ہیں جو چھوٹے قد کے ساتھ بڑے کارنامے انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پھنس کر کھیلنا، وکٹ کی قیمت جاننا اور مشکل حالات میں رنز کی تلاش یہ تمام کمالات مڈل آرڈر بلے باز سعود کے پاس ہے۔ اس کھلاڑی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگا دیے اور جب بین الاقوامی کرکٹ میں گرین کیپ پہنی تو اس کی بھی لاج رکھتے ہوئے پاکستان کی عزت میں اضافہ کیا۔

سعود نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو سے بیٹنگ میں اپنے جوہر دکھانے شروع کیے تو نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سے گال میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری تک شائقین نے ان کے بیٹنگ کمالات ہی دیکھے ہیں۔

سعود شکیل نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے بلے باز نہ کرسکے!

سعود شکیل جب پاکستان سے روانہ ہوئے تو یہ عزم لے کر گئے کہ سری لنکن سرزمین پر اسپن اٹیک کے خلاف کامیاب ہونا ہے۔ جب آئی لینڈر اسپنر کے خلاف گال میں قومی ٹیم کے بڑے بڑے نام ناکام رہے تو ایسی مشکل صورتحال میں سعود نے پاکستان کی اننگز ایسی سنبھالی کہ خسارے میں جاتی ٹیم کو برتری دلا کر مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں