تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے ‏کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگادی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 صفر چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ‏موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

ڈبل سواری کی پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شہروں میں ‏عائد کی گئی ہے۔ پابندی پولیس اوررینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا ‏اطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مسثتنیٰ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -