تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی کی سالگرہ منانے والے بی جے پی کے درجنوں کارکن جھلس کر زخمی، ویڈیو دیکھیں

چنائی: بھارتی وزیراعظم کی سالگرہ منانے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان گیس کے غبارے کے دھماکے میں زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کارکنان مودی کی 70ویں سالگرہ کا جشن منارہے تھے کہ اسی دوران دھماکا ہوا۔

انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی کے کارکنان کے پاس پٹاخے اور گیس کے غبارے تھے، انہوں نے جیسے ہی بم جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زور دار دھماکا ہوا۔

دھماکے میں ایک درجن سے زائد کارکنان جھلس کر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے دارالحکومت میں یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا۔  جشن کے لیے جمع ہونے والے کارکنان نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما نے بتایا کہ ’دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنان کو معمولی زخم آئے، یہ واقعہ گیس کے غبارے کے پھٹنے کی وجہ سے  پیش آیا‘۔

سینئر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ بی جے پی کے کارکنان آخر کیوں گیس کے غبارے لے کر جمع ہوئے اور پھر ان کے قریب آگ لگائی، ہم نے سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر حکومتی جماعت کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں پانچ اراکین اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں یومیہ بنیادوں پر 6 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ چنائی میں روزانہ 1 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آرہے ہیں، بھارت میں اب تک کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -