تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران درجنوں شہری لُٹ گئے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس کی دن بھر کی ورکنگ رپورٹ موصول ہوگئی۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران ہونے والے جرائم پر مبنی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی جس کے مطابق شہر میں 93 اسٹریٹ کرائم وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

93 وارداتوں میں 36 موبائل فونز اور نقدی چھیننے کی واردتیں شامل ہیں۔ 10 ڈکیتی، 8 گاڑیاں، 6 موٹر سائیکل چھیننے اور 69 چوری کی واردتیں ہوئیں جبکہ پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان 6 مقابلے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس مقابلے کے دوران 7 اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر 8 جرائم پیشہ افراد کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، 24 گھنٹے میں 142 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ان میں 27 اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکو، ایک دہشت گرد اور 13 افراد سے اسلحہ برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ 24 منشیات فروش، سپلائر، 77 دیگر جرائم میں ملوث افراد گرفتار کیے گئے، 13 غیر قانونی اسلحہ، 4 کلو چرس، 15 چھینے گئے موبائل اور 16 مسرقہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔

Comments

- Advertisement -