تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تین بچوں کا قتل، نئے ڈی پی او نے قصور پولیس کی ازسرِ نو صف بندی شروع کردی

قصور: چونیاں میں تین بچوں قتل کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر نئےڈی پی اوزاہد نواز مروت نےچارج سنبھالتےہی قصور پولیس کی از سرِ نو صف بندی شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی ہدایات کی روشنی میں قصور کے نئے ڈی پی اور زاہد نواز مروت نے چارج سنبھالتے ہی ضلع بھرکےتمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،سی آئی اے اورسی آراوافسران کوچونیاں طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کرنے سے قبل قصور پولیس کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے گی اور اہم عہدوں پر اچھی شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جائے گا تاکہ بچوں کے قتل کی تحقیقات شفاف رخ پر ہوسکے۔

نئےڈی پی اوزاہد نوازمروت نے قصور پہنچ چارج سنبھالا تو ان کو حالیہ معاملے سے متعلق مقدمات پربریفنگ دی گئی، نئے ڈی پی او نے بچوں کے قتل کے واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرغفلت برتنےوالےڈی ایس پی اورایس ایچ اوکومعطل کرکےڈی پی اوقصورکوبھی عہدےسے ہٹادیا گیا ہے ۔ ایس پی انویسٹی گیشن قصورکے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ایڈیشنل آئی جی کومزیدتحقیقات سونپی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قصور کے ضلع پتوکی کے علاقے چونیاں میں‌ایک ہول ناک واقعہ پیش آیا تھا ، جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی تھی، ویران علاقے سے لاپتا بچوں‌کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ایک لاش مکمل تھی، جب کہ باقی دو کے اعضا اور ہڈیاں موجود تھے۔

تینوں بچوں کا شناخت کر لیا گیا ہے یہ بچے گزشتہ دو ماہ کے دوران لاپتا ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

گزشتہ روز اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ عام آدمی کی فلاح کیے لیے کام نہ کرنےوالےانجام کوپہنچیں گے۔ یاد رہے کہ زاہد نواز مروت اس سے پہلے بھی قصور میں کام کرچکے ہیں ، گزشتہ برس زینب قتل کیس میں بھی انہیں خانیوال سےقصورتعینات کیاگیاتھا۔

Comments

- Advertisement -