منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

میوزیم میں کروڑوں ڈالرکی قیمتی نوادرات موجود نہیں ہیں، ڈاکٹرعبدالصمد کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے نیب اہلکاروں کو بتایا ہے کہ قیمتی نوادرات میوزیم میں موجود نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرپشن الزام میں گرفتار خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، نیب کی زیر حراست ملزم نے بتایا ہے کہ کروڑوں ڈالر مالیت کی قیمتی نوادرات موجود ہی نہیں یا پھر نوادرات میوزیم میں درج ہونے والی تفصیلات کے مطابق نہیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعبدالصمد گزشتہ پانچ سال آرکیالوجی کے صدر رہے۔ ملزم کےخلاف اختیارات کےناجائز استعمال کابھی الزام ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ ملزم نے قیمتی مجسمے کو منتقل کرنے کے لیے این او سی بھی جاری کیا تھا، یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عبد الصمد خان کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

ڈاکٹرعبد الصمد کی گرفتاری، چیئرمین نیب نے نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹرآرکیالوجی کی گرفتاری پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب پشاور کو ہیڈ آفس طلب کیا، وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر چیئر مین نیب کو ڈائریکٹر آرکیالوجی کی گرفتاری کے خلاف کارروائی کا مشورہ دیا تھا۔

نیب کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبد الصمد نے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے آرکیالوجیکل سائٹس پر غیر قانونی بھرتیاں کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں