اشتہار

ڈاکٹر اختر ملک اور میاں طارق عبداللہ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر اختر ملک اور سابق ایم پی اے میاں طارق عبداللہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ میں تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں ساتھ ہی سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے نے پورا ماحول بدل دیا ہے، یہ تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر اختر ملک نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں طارق عبداللہ نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا علان کردیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن ہی پارٹی قیادت کو بتادیا تھا کہ جو ہورہا ہے وہ غلط ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں