تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنگ زدہ علاقوں میں جانوروں کو تحفظ فراہم کرنے والا مسلمان ڈاکٹر

دنیا کے مختلف ممالک میں جنگی صورت حال کا سامنا ہے، جس بہت زیادہ جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔

جنگ زدہ علاقوں میں جہاں انسانوں کی حفاظت اہم ہے وہیں چڑیا گھر یا جنگلات میں رہنے والے جنگلی جانوروں کے تحفظ کا خیال بھی پیدا ہوتا ہے کیونکہ وہ بھی اس کی زد میں آسکتے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق امیر خلیل نامی ڈاکٹر جنگ زدہ علاقوں میں جنگلی جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امیر خلیل بنیادی طور پر ماہر حیوانات ہیں اور جنگلی جانوروں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیم ’فور پاز انٹرنیشنل‘ سے وابستہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امیر خلیل جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے جانوروں کو ریسکیو کرتے اور اگر کوئی جانور زخمی ہو تو اُس کا آپریشن یا مکمل علاج بھی کرتے ہیں۔

Gerettetes Zoo-Tier aus der IS-Hochburg Mossul (picture-alliance/Vier Pfoten/M. Mohmmad)
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو

اب تک امیر خلیل نے موصل، حلب ، کوسوو اور قاہرہ تک کے علاقوں میں متاثر ہونے والے جانوروں کو نہ صرف ریسکیو کیا بلکہ اُن کو مکمل تحفظ بھی فراہم کیا۔

’کئی بار ایسا ہوا کہ جانور کو بچانے کے چکر میں ہمیں اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑا، جن علاقوں میں لوگ براہ راست گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں ہماری ٹیم وہاں بہادری کے ساتھ پہنچ کر آپریشنز کرتی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے آپریشنز کے دوران بنیادی ترجیح ٹیم کی سلامتی ہوتی ہے، ٹیم کے تمام ممبران انتہائی مہارت کے ساتھ کام کرتے ہیں، ہم کہیں بھی جانے سے پہلے منصوبہ بندی کرتے اور نقشے کو مکمل پڑھتے ہیں تاکہ ریسکیو کا عمل جلد از جلد مکمل کریں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’متاثرہ علاقوں میں پھنسے جانوروں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنا اور پھر اُن کی مکمل دیکھ بھال کرنا مشکل کام ہے‘۔

Gerettetes Zoo-Tier aus der IS-Hochburg Mossul (picture-alliance/Vier Pfoten/A. Savan An)
موصل سے ریسکیو ہونے والا ریچھ، تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو

امیر خلیل کے مطابق حلب میں واقع چڑیا گھر پر دو بار فضائی حملہ کیا گیا، یہاں پر 600 جانور تھے جن میں سے ہم صرف 13 کو ہی بچا سکے، اسی طرح عراق کے شہر موصل کے چڑیا گھر میں 84 جانور تھے جن میں سے 82 بمباری کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ ہم نے دو کو ریسکیو کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ٹیم نے اب تک ہزاروں جانوروں کو بچایا جبکہ خطرات کے باوجود بھی ہم نے اس مشن کو ہر صورت جاری رکھنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -