تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائل سے متعلق بڑی خبر

کراچی : معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک سمیت پاکستان میں بھی ویکسین ٹیسٹ کیا جارہا ہے ، پاکستان میں دو چینی کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسین ٹرائل کیا جارہا ہے جبکہ دونوں کمپنیوں کے چین میں فیزتھری کلینیکل ٹرائل کامیابی سے جاری ہیں۔

معروف سائنسدان نے کہا کہ پاکستان میں کووڈ نائنٹین ویکسین کا کلینکل ٹرائل تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، کلینیکل ٹرائل کے بعد ویکیسن کی تیاری میں6 سے 8 ماہ لگیں گے تاہم کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دسمبر تک متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کورونا ری انفیکشن کے کیسز سامنےآرہےہیں، کورونا وائرس اپنی شکل تبدیل کرتا آرہا ہے، یہ اس صورت میں نہیں،جیسےچین میں پایاگیا، کوروناوائرس غائب ہونے والانہیں، اس کےساتھ جیناسیکھناہوگا۔

ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا سوال یہ ہےکہ جب ویکسین آئےگی تویہ نئےوائرس پرکتنی اثراندازہوگی۔

دوسری جانب ڈاکٹرنوشین حامد نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی معمولی علامات بھی ہوں توٹیسٹ کرایا جائے، متاثرہ شخص سےرابطےمیں رہنےوالوں کی ٹریسنگ بہت ضروری ہے، حکومتی کی ترجیح ہےمعاشی سرگرمیاں کم سےکم متاثرہوں۔

Comments

- Advertisement -