ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس، زخمی خاتون اسسٹنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پولیس نے ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃالعین کو باقاعدہ گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے گارڈن میں ماہرامراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کے کیس میں ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ قراۃالعین کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کو رات گارڈن تھانے منتقل کیا گیا، قراۃالعین پرمقتول ڈاکٹر کے بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

- Advertisement -

قراۃالعین کو رات میں ومن تھانہ صدر میں رکھا گیا۔ قراۃالعین ڈاکٹر بیربل کے ساتھ فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی۔

گزشتہ روز قبل پولیس نے خاتون اسسٹنٹ کے رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔ زیرحراست ملزم خاتون اسسٹنٹ کارشتہ دارہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ کو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے گارڈن انٹرچینج کے قریب گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر بیربل قتل اور خاتون زخمی ہوگئیں تھیں، ڈاکٹر بیربل کو قریب سے دو گولیاں ماری گئیں۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر بیربل کی گاڑی پر گارڈن کی حدود میں افطار سے پہلے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کلینک سے واپس جارہے تھے، واقعہ میں خاتون اسٹنٹ بھی زخمی ہوئی، خاتون کا کہنا تھا انہوں نے حملہ کرنے والوں کو نہیں دیکھا جبکہ اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں