تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر بیربل قتل کیس میں اہم پیش رفت : خاتون اسسٹنٹ کا رشتہ دار گرفتار

کراچی : پولیس نے ڈاکٹربیربل کے قتل کیس ایک شخص کوحراست میں لے لیا، مزید تفتیش کی جارہی ہے،گرفتار شخص ڈاکٹر بیربل کی خاتون اسسٹنٹ کا رشتہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹربیربل کے قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے ایک شخص کوحراست میں لے لیا، پولیس نے بتایا کہ گرفتارشخص کوسی سی ٹی وی کی مدد سےحراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص ڈاکٹر بیربل کی اسسٹنٹ کا رشتہ دار ہے، جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یاد رہے ڈاکٹر بیربل کے بھائی ریووگنیانی نے زخمی خاتون قرة العین پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا تھا۔

بھائی نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر بیربل کا رام سوامی میں الخیر کلینک کے نام سے آئی کلینک تھا ، گزشتہ روز فون پر گولیاں لگنے کی اطلاع ملی تو جناح اسپتال پہنچے تو اسپتال میں لاش موجود تھی، بھائی کے سر میں دو گولیاں لگی ہوئی تھی، جس کے بعد گارڈن پولیس نے ضروری کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ ڈاکٹر کلینک بند کر کے اپنی کار میں گھر جا رہے تھے کہ گارڈن گڈلک ہال کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے بعد کار آگے جاکر پاکستان کوارٹر کی دیوار سے ٹکرائی گئی۔

ریووگنیانی نے مزید کہا کہ کار کے بونٹ پر بھی ایک گولی لگی کا نشان ہے جبکہ کار میں سوار ان کی اسسٹنٹ قرۃالعین کو بھی گولی لگی ہمیں شبہ ہے کہ اس قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ قرۃالعین بھی ملوث ہو سکتی ہے۔

یادرہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کرکےآنکھوں کوروشنی دینے والے ماہر ڈاکٹر قتل کردیا گیا تھا ، پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر بیربل کوقریب سےدوگولیاں ماری گئیں۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر بیربل کی گاڑی پر گارڈن کی حدودمیں افطار سے پہلے اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کلینک سےواپس جارہے تھے، واقعہ میں خاتون اسٹنٹ بھی زخمی ہوئی ، خاتون کا کہنا تھا انہوں نے حملہ کرنے والوں کو نہیں دیکھا جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر بیربل کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

Comments

- Advertisement -