تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ہم ’متحدہ قومی موومنٹ‘ ہیں، فیصلے پاکستان میں ہوں گے: فاروق ستار

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے ساتھیوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی ساری صورتحال پر ایم کیو ایم کا موقف عوام کے سامنے آناچا ہئیے تھا۔

کراچی پریس کانفرنس میں آج بروز منگل صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا برا ہوا‘ ایم کیو ایم کا کوئی بھی ذمہ دار اورکارکن اس کی حمایت نہیں کرے گا‘ یہ ایم کیو ایم کی پالیسی نہیں ہے۔

دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہرائی جائے گی

انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد کی جانب سے کل کے واقعے کو ذہنی تناؤ کا شاخسانہ قرار دیا گیا تھا اور یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور ہم ایسی غلطی کے بار بار متحمل نہیں ہوسکتے‘ قائد متحدہ نے غلط بات کی ہے اسے ایم کیو ایم سپورٹ نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ اس نظریے کو تیس سال دیے ہیں‘ ہم ایم کیوایم ہیں اور ہمارے منشور اور تاریخ میں کچھ بھی پاکستان مخالف نہیں ہےاور جو میں کہہ رہا ہوں کہ وہی ایم کیو ایم کا نظریہ اور پالیسی ہے جس سے ایم کیو ایم کے قائد بھی اختلاف نہیں کرسکتے‘ اگر کوئی اختلاف کرے گا تو ہم  کوئی نئی جماعت کے بارے میں سوچیں گے۔

ایم کیو ایم کے فیصلے اب پاکستان میں ہوں گے 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان میں رجسٹرڈ جماعت ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان سے ہی اسے  آپریٹ کیا جائے‘ پوری دنیا میں موجود اپنے کولیگز سے صلاح و مشورہ کریں گے۔

گزشتہ روز کے واقعے سے اظہارِ لاتعلقی اور مذمت

 ان کا کہنا تھا کہ کل بھی آنے کا مقصد یہی تھا کہ اس واقعے سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے اس کی مذمت کریں۔ فاروق ستار نے میڈیا ہاؤسز سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تشدد پسند عناصر سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہیں چاہے وہ ایم کیو ایم کے کارکن ہی کیوں نہ ہوں‘ ہم پارٹی پالیسی کے طور پر اس کی مذمت کرتے ہیں۔

صحافی برادری سے معذرت

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستا ن کی جانب سے تمام صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ آج ہماری اس اہم کانفرنس میں تشریف لائے، انہوں اے آروائی نیوزاوردیگر میڈیا ہاؤسز سے گزشتہ روز ہونے والے واقعے پر معذرت بھی کی۔

کراچی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

 ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں جو آج امن ہے وہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع ہونے والے کراچی آپریشن کی ہی وجہ سے ہے اور ایم کیو ایم اس آپریشن میں تعاون جاری رکھے گی‘ لیکن ہمارے ساتھ بھی تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کہیں اور سے برآمد ہونے کے بجائے اپنے گھروں پر پہنچیں یا ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں متحدہ قومی موومنٹ نے کبھی بھی  رینجرز کے اختیارات میں کمی کا مطالبہ نہیں کیا۔

میئرز کے انتخابات

افاروق ستار نے آئندہ روز ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے ممکنہ طور پر منتخب ہونے والےکارکنان کو پیشگی مبارک باد دی اور کہا کہ امید کرتا ہوں کہ شام تک ہمارے دفاتر سے سیل ہٹادی جائے گی تاکہ ہم اپنی تنظیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں

رہنماؤں کا فاروق ستار پر اعتماد کا اظہار

ایم کیو ایم کے رہنما اور بیرسٹر سیف کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر بھروسے کے اشارے دیے جاچکے ہیں اور دونوں شخصیات نے ان پر اعتماد کااظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے رات گئے فاروق ستار اورخواجہ اظہار کو رہا کردیا تھا جس کے بعد سے ڈاکٹر فاروق ستار اپنے انتہائی اہم ساتھیوں سے ملاقاتیں کررہیں ہیں اور ایم کیو ایم کے مستقبل سے متعلق مشاورت کررہے تھے۔

پاکستان مخالف تقریر، متحدہ میں بغاوت، کئی رہنما منحرف*

ایم کیو ایم کارکنان کا اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ*

 یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال آمیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے اے آروائی نیوز کے بیورو آفس اور پریس کلب پر دھاوا بول دیاتھا۔


MQM should operate from Pakistan alone: Farooq… by arynews

 ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن اور دیگر کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا اور ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت کئی دفاتر سیل کردیے تھے۔

 ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری کے خصوصی مناظر

Comments

- Advertisement -