بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

ایران نے باقاعدہ حملہ نہیں کیا یہ ایک ’’وارننگ شاٹس‘‘تھے، تجزیہ کار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا ہے کہ ایران نے باقاعدہ حملہ نہیں کیا یہ ایک ’’وارننگ شاٹس‘‘تھے، ایران کوئی جواب نہ دیتا تو سوال اٹھ جاتے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار ڈاکٹر ہما بقائی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایران اسرائیل گشیدگی کہا ایران نے باقاعدہ حملہ نہیں کیا یہ ایک ’’وارننگ شاٹس‘‘تھے، ایران نے بہت کوشش کی کہ جنگ کاحصہ نہ بنےلیکن حالات ایسےبنے.

تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ایران کا جنگ میں حصہ بن جانے سے ریاست کا ریاست سے مقابلہ ہوگا، ایران جنگ میں آیا توباضابطہ طور پر 2ممالک آمنے سامنے ہوں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ حسن نصراللہ کی شہادت کےبعد اسرائیل رک نہیں رہا تھا، ایران کوئی جواب نہ دیتا تو سوال اٹھ جاتے۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی رہی ہے ہمیشہ جنگ کو اپنی دہلیز سے دوررکھتا ہے، ایران کے پاس صلاحیت ہے پوری دنیا کی سپلائی چین ڈسٹرب کرسکتا ہے۔

ڈاکٹر ہما کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی بقا ہی اسی جنگ میں ہےکہ جاری رہے، اسرائیل کے اندرلاشیں گرتی ہیں تو پھر پیچھے ہٹے گا ورنہ نہیں رکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں