تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر کی مارننگ واک مریضہ کی جان لے گئی

بھارت میں ڈاکٹر کی مارننگ واک نے نوعمر مریضہ کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں گائنالوجسٹ صبح کی سیر پر چلی گئی جس کے نتیجے میں نو عمر مریضہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ مہاراشٹر کے شہر جالنا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں پیش آیا جہاں 26 سالہ لڑکی کو زچگی کے لیے لایا گیا تھا۔

بچے کی پیدائش کے بعد لڑکی کی حالت ناگفتہ بہ تھی اور اس کے جسم سے خون بہہ رہا تھا اس کے باوجود ڈاکٹر نے اسے ناتجربہ کار نرسز کے سپرد کر دیا اور خود مارننگ واک پر چلی گئی۔

ڈاکٹر کی اس مجرمانہ غفلت کے باعث مریضہ کی زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہو گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ نیہا لدھوریا نامی لڑکی کی موت زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ہاں صحت مند لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی، خاتون ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر متوفی لڑکی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -