تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر صفدر رانا نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ مقرر

اسلام آباد : حکومت نے انسداد پولیو پروگرام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد پولیو پروگرام میں بڑی سطح پر اصلاحات کا فیصلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر صفدر رانا کو نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ڈاکٹرصفدررانا کا بطور سربراہ پولیو ای او سی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر رانا محمد صفدر گزشتہ دور حکومت میں سربراہ پولیو ای او سی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو پروگرام میں وسیع تبادلوں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کوآرڈی نیٹر ای او سی ڈاکٹر صفدر رانا نے دو برس قبل دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور 2017 پاکستان سے پولیو وائرس کے خاتمے کا سال ہے۔

پولیو کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا اولین ترجیح ہے اور پولیو پر قابو پانے کے لیے 2لاکھ 60 ہزار انسداد پولیو ورکرز اصل ہیروز ہیں

Comments

- Advertisement -