تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر سارہ ملک کیس میں اہم پیش رفت، بڑی گرفتاری

کراچی: ڈاکٹر سارہ ملک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سی ویو سے ڈاکٹر سارہ ملک نامی خاتون کیس میں پولیس نے مقتولہ کی دوست بسمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی زاہدہ پروین نے بتایا کہ بسمہ یعقوب کو عدالت سے ضمانت منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے بسما کو سارہ ملک کیس میں باضابطہ شامل تفتیش کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی سے جنسی زیادتی ہوئی، سی ویو میں خاتون ڈاکٹر کی خود کشی سے متعلق ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ سارہ ملک کی خودکشی کے بعد بسمہ فرار ہوگئی تھی، سارہ ملک کی خودکشی سے قبل ایک ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں لڑکیاں ایک ساتھ رکشے میں سوار ہورہی ہیں۔

گذشتہ دنوں ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ شان سلیم سے سارہ کے تعلق تھے، جس سے سارہ کو پیسے بھی دہیے اور عہدہ بھی دیا گیا۔

سارہ کے علاوہ بسمہ بھی اسپتال میں کام کرتی تھی اور اس کے بھی شان کے تعلق قائم ہوگئے تھے، ان ملزمان نے اسپتال کا عجیب ماحول بنارکھا تھا۔

زاہدہ پروین نے بتایا کہ واقعے کے روز بسمہ اور شان کو کمرے میں دیکھ کر سارہ دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں اور اس نے خودکشی کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -