اشتہار

ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈاکٹر وقار مسعود کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کر دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ڈاکٹروقارمسعودخان کومعاون خصوصی برائےریونیو تعینات کردیاگیا، وزیراعظم عمران خان نےڈاکٹروقارمسعودکی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

ڈاکٹر وقار مسعود کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہو گا۔

- Advertisement -

اس سے قبل دو اکتوبر کو کے الیکٹرک کے سابق سی ای او اور چیئرمین تابش گوہر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی تعینات کیا گیا،تابش گوہر کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

تابش گوہر کے الیکٹرک میں مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، وہ 7 سال تک کے الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او رہے اور اکتوبر 2015 میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے الیکٹرک ریٹائر ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں