20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے صحت کارڈ سے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسیمن راشد نے ملاقات کی جس میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی رد عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ پر نہایت حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا،صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد، خاندانوں کو ریلیف میسر آیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے عوام کےمثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی کہ صحت انصاف کارڈ سے معیاری صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کو 75ویں سیشن کی صدارت ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے ایک بار پھر کشمیر کا مسئلہ اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں