اشتہار

’کس سے بات کررہی تھیں؟‘ عائزہ پکڑی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں عائزہ (مہرالنسا حیدر) بوائے فرینڈ سے بات کرتے ہوئے پکڑی گئیں۔

ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں فہد شیخ (دانش)، فاطمہ آفندی (فضا) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، سید محمد احمد (نعیم)، جویریہ سعود (پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی باپ اور بیٹیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے جس میں نعیم اپنی پانچوں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

وہ اپنی بیٹی کو شادی کے دن تاکید کرتے ہیں کہ ’سسرال میں اپنے باپ کی عزت کا خیال رکھنا۔‘

لیکن عائزہ اپنے دوست سعد کے جھوٹ پر یقین کرتے ہوئے شادی کی تقریب چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور گھر والے عزت بچانے کی خاطر فضا کی شادی دانش سے کروادیتے ہیں۔

عائزہ بوائے فرینڈ سے بات کررہی ہوتی ہیں کہ ان کی بہن فضا انہیں پکڑ لیتی ہیں۔

عائزہ بوائے فرینڈ سے کہتی ہیں کہ ’مجھے تم سے بات کرنی ہے اور ملنا بھی ہے۔‘ جب فضا ان سے پوچھتی ہیں کہ کس سے بات کررہی تھیں وہ کہتی ہیں کہ کسی سے نہیں۔‘

دوسری جانب چھوٹی بہن پوچھتی ہیں کہ ’ان سے ملنے کے لیے کیوں گئی تھیں۔‘

عائزہ بہن کی جانب سے کی گئی باتیں سوچ رہی ہوتی ہیں جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’کتنا جھوٹ بولوں گی عائزہ میں نے تمہیں خود سعد کے ساتھ دیکھا ہے اتنا کچھ ہوگیا تم پھر بھی باز نہیں آئیں۔‘

فضا کہتی ہیں کہ ’ہر تکلیف برداشت کرنے والا آج اپنی اولاد کا دکھ برداشت نہیں کرپارہا میں نے پہلی بار اپنے باپ کو بوڑھا ہوتے دیکھا ہے اور اس کی وجہ صرف تم ہو۔‘

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں