ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

آئرہ نے زید سے نکاح کے لیے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیتل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں آئرہ نے زید سے نکاح کے لیے شرط رکھ دی۔

ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی (زید)، عائزہ خان (مبشرا جعفر)، عثمان پیرزادہ (جعفر)، شہزاد نواز، ازیکا ڈینئل (آئرا)، اعجاز اسلم (عامر)، علیزے رسول، آغا مصطفیٰ (محب)، سبینہ سید (کشمالہ)، روحی غزل، شیزا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’میں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ اقساط میں دکھایا گیا کہ مبشرہ جعفر اور زید کی شادی ہوجاتی ہے جبکہ اس سے قبل زید کے والد آئرہ کے بھائی کو دھمکاتے ہیں جس پر آئرہ زید سے شادی کے لیے انکار کردیتی ہیں، زید کے بھائی عامر خودکشی کرلیتے ہیں تاہم سچائی کا علم ہوتے ہی زید گھر چھوڑ کر آٗئرہ کے پاس آجاتے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’زید کہتے ہیں کہ قریبی مسجد میں قرآن خوانی کے لیے بول دیا ہے عامر بھائی کے چالیسویں میں کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بتائیے گا، بس التجا ہے کہ سکھر نہ جائیں۔

آئرہ کہتی ہیں کہ ’زید میں فیصلہ کرچکی ہوں۔‘ وہ کہتے ہیں کہ پہلے مجھے بات ختم کرنے دو، زید کہتے ہیں کہ میں مبشرہ کو چھوڑ دوں گا سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔‘

آئرہ کی بھابھی کہتی ہیں کہ ’میں آئرہ کو اس کے فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتی لیکن ہم کوشش کریں گے۔‘

آئرہ کہتی ہیں کہ ’تمہیں کیا لگتا ہے کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ تم جیسے ہی مبشرہ کو طلاق دو گے میں فوراً تم سے نکاح کرلوں گی، ہمارے نقصان کا کیا اس کا حساب کون دے گا۔‘

زید کہتے ہیں کہ ’آئرہ وہ نقصان کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔‘ آئرہ کہتی ہیں کہ ’اگر تم اپنی فیملی کو مناسکتے ہو تو میں تم سے نکاح کے لیے تیار ہوں اور اگر نہیں مناسکتے تو تم مبشرہ کو طلاق دو یا نہ دو، اپنے والد کے پاس واپس جاؤ یا نہ جاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم لوگ پرسوں سکھر جارہے ہیں۔‘

کیا زید مبشرہ جعفر کو طلاق دے دیں گے؟ کیا زید کے گھر والے آئرہ سے شادی کے لیے رضامند ہوجائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’میں‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں