ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والا یہ انجکشن ہرگز نہ خریدیں!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : درد کے علاج کے لئے استعمال ہونے والے انجکشن کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی، استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےدرد کش دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا اور آرٹیسڈ انجکشن کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری کر دیا۔

ڈریپ نے آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتےہوئے بتایا کہ آرٹیسڈ انجکشن 75 ایم جی بائیو لیبس اسلام آباد کا تیارکردہ ہے۔

- Advertisement -

سینٹرل ڈرگ لیب کراچی سے آرٹیسڈ انجکشن کابیچ23ای018غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیسڈ انجکشن کا سیمپل کوالٹی ٹیسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترا۔

آرٹیسڈ انجکشن ڈکلوفینک سوڈیم سے تیار کردہ دردکش دوا ہے، اس کے سیمپل میں ایتھیلین گلائیکول کی ملاوٹ تھی۔

ریکال الرٹ میں کہنا تھا کہ آرٹیسڈ سیمپل میں 19.66 فیصد ایتھیلین گلائیکول پایا گیا ، ایتھیلین گلائیکول منفی اثرات کا حامل زہریلا مادہ ہے، جو مرکزی اعصابی نظام، دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

ایتھیلین گلائیکول کااستعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس کے انسانی جسم میں جذب ہونے کے شواہد دستیاب نہیں، ای جی انجکشن کا انسان، جانوروں میں زہریلے اثرات کا ڈیٹا دستیاب نہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے بتایا کہ غیر معیاری آرٹیسڈ انجکشن کا استعمال ری ایکشن کر سکتا ہے،کمپنی آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے،مارکیٹ سےواپس منگوائے۔

فارمیسیزآرٹیسڈانجکشن کےمتاثرہ بیچ کی سیل فوری ترک کریں،کیمسٹ، فارمیسز آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ واپس بھجوائیں جبکہ ڈاکٹرز اور مریض آرٹیسڈ انجکشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کریں ساتھ ہی مضر اثرات پر ڈریپ کو رپورٹ کریں۔

Comments

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں