ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

چین میں شہریوں کو کچلنے والے کار ڈرائیور کو سزائے موت

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کار کی ٹکر سے 35 افراد کو ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو سزائے موت سنادی گئی۔

چین کی عدالت نے گزشتہ ماہ ہجوم میں گاڑی چڑھا کر 35 افراد کو ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ڈرائیور کو  موت کی سزا سنائی ہے۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بارے میں قومی تشویش کو جنم دیا تھا۔

جنوبی شہر زوہائی کی عدالت نے جمعہ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ مجرم فین ویکیو اپنا غصہ نکال رہا تھا کیونکہ وہ اپنی طلاق کے تصفیے سے ناخوش تھا۔

چین میں تیز رفتار گاڑی نے ہجوم کو کچل دیا، 35 افراد ہلاک

- Advertisement -

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے خطرناک طریقوں سے عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کا جرم قبول کیا، فین کا "مجرمانہ مقصد انتہائی قابل نفرت تھا، جرم کی نوعیت انتہائی گھناؤنی تھی، جرم کے ذرائع خاصے ظالمانہ تھے، اور جرم کے نتائج خاصے شدید تھے جس کے نتیجے میں بہت بڑا سماجی نقصان ہوا۔

11 نومبر کو ہونے والا حملہ چینی تاریخ کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔

یہ ان پرتشدد حملوں کے درمیان ہوا جس نے حال ہی میں چین میں عوامی تحفظ کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، جہاں شہری طویل عرصے سے تشدد سے محفوظ سڑکوں پر فخر کرتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں