تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی میں ڈرائیونگ اسکولز سے متعلق بڑا اعلان

دبئی: کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقداما سے ملنے والی کامیابیوں کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت، نقل و حرکت کی مشروط اجازت ملنے کے بعد دبئی میں ڈرائیونگ اسکولز کو کھلنے کا اعلان کردیا گیا۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دبئی میں ڈرائیونگ اسکولز مشروط طور پر کھولنے کی اجازت دے دی، ڈرائیونگ سکھانے کے اداروں کو کورونا کے تناظر میں وضع کیےگئے قوانین، اصولوں اور ضوابط پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر اپنانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیونگ اسکولز اپنی جگہوں پر صرف اسی صورت میں آپریٹ کر سکتے ہیں کہ وہاں پر حکومت کی بتائی گئی ہدایات پر یقینی طور پر عمل ہو رہا ہو۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ مشروط اجازت ملنے کے بعد ڈرائیونگ اسکولز کا دورہ کر کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -