پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

ایران: ڈرون حملے میں صدر ٹرمپ کے قتل کی ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران نے ڈرون حملے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ‘قتل’ کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ پر امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

یہ ویڈیو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی برسی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے، جسے ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔

- Advertisement -

اینیمیٹڈ ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔

ویڈیو میں امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ کا گھر دکھایا گیا ہے جہاں وہ پام بیچ پر گولف کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاس دارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی سے سابق امریکی صدر کی قتل کی ویڈیو سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کسی قسم کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے ایک اشتعال انگیز ویڈیو جاری کی گئی ہے لیکن میں اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں