اشتہار

‘کراچی میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا ڈراپ سین۔۔۔۔۔’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کا ڈراپ سین صاف ظاہر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے ٹوئٹ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت نے کروائی اب اس کا مقصد کیا تھا یہ وزیراعلیٰ سندھ کو بتانا چاہیے تھا۔

انہوں نے لکھا کہ مراد علیٰ شاہ کو بتانا چاہیے تھا کہ اس گرفتاری کا مقصد مریم کو سیاسی فائدہ پہنچانا تھا یا پی ڈی ایم نامی گروہ کا خاتمہ؟ یہ جواب دیے بغیر وزیراعلیٰ سندھ چلے گئے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر کی جانب سے یہ ٹوئٹ وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں سامنے آیا۔ مراد علی شاہ نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد صفدر کے معاملے پر 3 سے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں، سب کو تفتیش میں بلائیں گے اور اپنا پوائنٹ آف ویو بھی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کیپٹن (ر) صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو شام 4 سے 6 بجے تک جو ہوا اس کی انکوائری ہوگی، کچھ باتیں بتائیں گے تو انکوائری پر اثر پڑ سکتا ہے، مزار پر نعرے لگانا نامناسب تھا، یہ پی ٹی آئی بھی کر چکی ہے، پولیس اور اداروں سے پوچھ کر حقائق سامنے لائیں گے، ہم وقاص کو بھی بلائیں گے کہ کمیٹی میں آئیں اور اپنا مؤقف دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں