تازہ ترین

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی ادویات کی قلت کی خبروں پر وضاحت

اسلام آباد : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے سوشل میڈیا پر ادویات قلت کی خبریں غلط اور گمراہ کن قرار دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے ادویات کی قلت کی خبروں پر وضاحت کردی۔

ڈریپ ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ادویات کی  قلت کی خبریں غلط اور گمراہ کن ہیں ، ملک میں ادویات کی دستیابی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مخصوص برانڈزکی ادویات کی قلت پرافواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، بخار،زکام، دائمی امراض کی متبادل ادویات دستیاب ہیں۔

ڈریپ نے کہا کہ عالمی سطح پر فراہمی کے مسائل سےچندبرانڈز کی ادویات کم دستیاب ہیں، مخصوص ادویات کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں انسولین کارٹیجزوافر مقدار میں دستیاب ہیں اور متبادل کمپنیز کی انسولین باآسانی دستیاب ہیں۔

ڈریپ نے ادویات کی دستیابی عوامی معلومات کیلئے ٹول فری نمبر جاری کردیا اور ادویات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزعناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ادویات کی ذخیرہ اندوزی سے سپلائی چین پر دباؤپڑتا ہے۔

ڈریپ کا مزید کہنا تھا کہ گھر،میڈیکل اسٹور، فارمیسی پر ادویات کی ذخیرہ اندوزی غیر اخلاقی عمل ہے۔

Comments

- Advertisement -