تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواتین کے زریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب

کراچی: سندھ پولیس نے خواتین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملیر پولیس نے منشیات کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے منشیات کراچی لاکر فروخت کرنےوالےگروہ کے چودہ کارندے گرفتار کرلئے ہیں، گرفتار ملزمان سے ستر کلو چرس، چار کلو کرسٹل اور ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے، جس کی مالیت تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے دئیے گئے ابتدائی بیان کے بعد کراچی کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، اس دوران پانچ خواتین کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

دوران حراست ملزمان نے انکشاف کیا کہ خواتین ملزمان کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی تھی، پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس کی کارروائی، 8 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد

رواں ماہ سندھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف یہ دوسری بڑی کارروائی ہے، اس سے قبل چار ستمبر کو ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ضلع کیماڑی کے علاقے موچکو سے ڈرگ ڈیلرکو چار ساتھیوں سمیت گرفتارکیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 کروڑ روپے مالیت کی 11کلو آئس، 10 کلو چرس برآمد کی گئی، ماضی میں کبھی اتنی بڑی مقدار میں آئس برآمد نہیں کی گئی، انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران عالمی نیٹ ورک کے ساتھ کام کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ ڈیفنس کلفٹن میں بھی اُن کے کارندے موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -