جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نشے کا عادی شخص عجیب و غریب ورادات کا شکار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

نشے کی لت کس قدر خطرنا ک ہو سکتی ہے اس کا تو سب کو اندازہ ہے مگر کبھی کبھی یہ آپ سے ایسے کام کرواتی ہے کہ خود بندہ پریشان ہوجاتا ہے کہ میں نے یہ کام کس طرح کر دیا۔

بھارت میں نشے کا عادی شخص زیادہ شراب پینے کے باعث عجیب و غریب واردات کا شکار ہوگیا اور اپنی گاڑی، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور 18 ہزار روپے کی رقم خود فراڈیے کو سونپ آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیت پرکاش نشے کی حالت میں آفس سے واپسی پر گاڑی روک کر شراب کی دکان سے شراب لینے رُکا۔ گاڑی میں بیٹھ کر شراب پینے کے دوران ایک انجان شخص بھی اس کے ساتھ آکر شراب پینے لگا جس کے بعد اس شخص نے امیت کو ایک مقام کا نام بتا کر وہاں چلنے کی درخواست کی۔

امیت نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ مطلوبہ مقام پر جانے کے بعد نامعلوم شخص نے اس سے گاڑی سے اترنے کے لیے کہا تو وہ گاڑی سے چپ چاپ اتر گیا اور میٹرو اسٹیشن سے ٹرین پکڑ کر اپنے گھر لوٹ آیا جبکہ اپنی چیزیں وہیں چھوڑ آیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی حالت میں ہونے کے باعث امیت خود کو ٹھگنے والے شخص کی شناخت بتانے سے قاصر ہے جبکہ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف چوری اور دیگر دفعات میں مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں