دبئی نے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے سفری ضوابط سے متعلق نظرثانی شدہ پروٹوکول جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے مسافر کے لیے دبئی روانگی سے قبل منفی پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔
یو اے ای، جی سی سی اور سیاحوں کے لیے دبئی آمد سے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ درکار ہوگا جب کہ کمیٹی نے پی سی آر ٹیسٹوں کی میعاد 96 گھنٹے سے کم کرکے 72 گھنٹے کر دی ہے۔
برئاسة منصور بن محمد.. اللجنة العليا لإدارة الأزمات والكوارث في #دبي تعلن إدخال بعض التعديلات على البروتوكولات الوقائية المتبعة مع المسافرين وتحديداً للقادمين إلى دبي عبر مختلف منافذ الإمارة، والتي ستدخل حيز التنفيذ اعتباراً من الأحد المقبل 31 يناير 2021.https://t.co/M6S9ZaXplL pic.twitter.com/TgB2djpIFT
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) January 27, 2021
نئے پروٹوکول بیرون ملک سے آنے والے متحدہ عرب امارات کے شہریوں پر یکساں ہوں گے اور اس کا نفاذ 31 جنوری سے ہوگا.
کمیٹی نے دبئی سے ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر یا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ حکام دبئی آنے والے مسافروں کے لیے سفری طریقہ کار کو آسان بنائیں۔
کمیٹی کا کہنا ہےکہ نئے ٹریول پروٹوکول تازہ ترین مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر مبنی احتیاطی تدابیر پر نظر ثانی اور عمل کا حصہ ہیں ان کا مقصد شہر کو ایک عالمی تجارتی مرکز مشرق اور مغرب کے مابین سفر و تجارت کے لئے ایک پُل کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کا اہل بنانا ہے۔