دبئی میں واچ مین کی معمولی نوکری کرنے والے بھارتی شہری پر قسمت مہربان ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک شہری راتوں رات کروڑ پتی بن گیا۔ 60 سالہ نامپلی راج دبئی میں واچ مین کی نوکری کرتا ہے، اس نے بِگ ٹکٹ نامی لاٹری کا ٹکٹ خریدا، مذکورہ شخص پر قسمت مہربان ہوگئی اور لاٹری اس کے نام نکل آئی۔
حال ہی میں اعلان کردہ بِگ ٹکٹ ملینیئر الیکٹرانک لکی ڈرا میں راج ملیا کامیاب ہوگیا۔ لکی ڈرا میں ایک ملین درہم (تقریباً 2 کروڑ 32 لاکھ 76 ہزار 460 روپے) جیت لیے۔
راج ملیا نے بتایا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے لاٹری کے ٹکٹ خرید رہا تھا۔ آخر کار اس بار کامیابی نصیب ہوئی۔
بھارتی شہری کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس انعام کی رقم کو اپنے ان دوستوں کے ساتھ بانٹے گا جنہوں نے اسے ٹکٹ خریدنے میں مدد کی تھی۔ باقی رقم کو وہ بیوی بچوں کے لئے رکھے گا۔
اس سے قبل امریکا میں خاتون نے آدھا درجن لاٹری کے ٹکٹ جیت کر سب کو حیران کردیا، خوش قسمتی کی انتہا یہ ہے کہ چھ ٹکٹ خریدنے والی سارے ٹکٹ جیت گئی۔
ایک محاورہ ہے کہ ’دینے والا دیتا ہے تو دیتا چھپر پھاڑ کے‘کچھ ایسا ہی جنوب مشرقی امریکی ریاست ورجینیا کی رہائشی ایک خاتون کے ساتھ بھی ہوا، ایک ساتھ لاٹری کے چھ ٹکٹ خریدنے والی خاتون تمام ٹکٹوں کی رقم جیت گئی۔
لیٹویا برک نامی خوش قسمت خاتون چھ ٹکٹوں کی جیت کے بعد مجموعی طور پر ایک لاکھ 80 ڈالر کی رقم کی حقدار قرار پائیں۔
انعام جیتنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے لیٹویا برک کا کہنا تھا کہ وہ ٹائنی جائنٹ گئیں اور وہاں چھ ایک جیسے ٹکٹوں سے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
دبئی میں محنت کشوں کو خوشخبری سنادی گئی
خاتون نے بتایا کہ ان کے ٹکٹوں کے پانچوں ہندسے قرعہ اندازی کے ہندسوں (0-5-5-5-5) سے مل گئے اور ہر ٹکٹ کے عوض انہوں نے 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتا جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار کی رقم بنتی ہے۔