تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سزا یافتہ والدین کی قید ختم ہونے تک دبئی پولیس بچے کی دیکھ بھال کرتی رہی

ابوظبی : اماراتی پولیس نے والدین کو قید کی سزا ہونے کے بعد چار سالہ بچے کی دیکھ بھال،تعلیم، صحت اور سمیت دیگر تمام معاملات میں کفالت کرکے انسانیت کی بہترین مثال و روایت قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ایشیائی ملک سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو مالی معاملات میں خرد برد کرنے باعث قید کی سزا ہوئی تھی جس کے باعث ان کا چار سالہ بچہ تنہا رہ گیا تھا تاہم دبئی پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی رہائش، علاج اور تعلیم سمیت تمام امور میں بہترین دیکھ بھال کی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ بچہ اس وقت پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا جب تک بچے کے والدین جیل سے رہا نہیں ہوگئے۔

نیف پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈئر جنرل ڈاکٹر طارق محمد نور تھلک کا کہنا تھا کہ مذکورہ بچے کی والدہ دبئی کی خواتین کی جیل میں قید تھی جبکہ والد دوسری جیل میں سزا کاٹ رہا تھا، والدین کے جیل جانے کے بعد دبئی میں بچے کا کوئی رشتہ دار یا عزیز موجود نہیں تھا اس لیے دبئی پولیس نے متعلقہ حکام کی معاونت سے بچے کی کفالت کی ذمہ داری اپنے سپرد لےلی۔

جنرل طارق محمد کا کہنا تھا کہ بچے کی شناختی دستاویزات مکمل نہیں تھی اس لیے پولیس نے مذکورہ ملک کے سفارت خانے سے رابطہ کرکے بچے کی دستاویزات تیار کروائی اور پولیس نے بچے کی جلد کی بیماری اور زبان کی لکنت کا علاج بھی اپنی زیر نگرانی میں کرایا ہے۔

بچے کے والدین نے جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے بچے کی بہترین کفالت کرنے پر دبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دبئی پولیس نے انسانی ہمدردی کے تحت ان کے بچے کی کفالت کی جس پر وہ بے حد ممنون ہیں۔

Comments

- Advertisement -