تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی سال نو کی آمد، ریکارڈ آ تش بازی کی تیاریاں

دبئی: نئے سال کی آمد کے موقع پر دبئی کے مالز سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگارنگ آتش بازی کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ، امسال بھی نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں نئے سال کی رنگا رنگ آتش بازی کو دیکھنے کے لیے مکینوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد برج خلیفہ اور کاروباری علاقوں میں موجود ہوگی، خلیج ٹائمز کے مطابق اس ایونٹ میں ساڑھے چار سے چھ لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

dubai-5

نئے سال کی آمد کے لیے منعقدہ تقریبات کے مقامات پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی پر 4 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے، جیسے ہی 31 دسمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق 12 بجیں گے دبئی کا آسمان رنگا رنگ فضاؤں سے جگمگا اٹھے گا۔

dubai-3

دبئی میں 2016ء کے اختتام اور 2017ء کے آغاز کے موقع پر دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مالز سمیت 160 مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے۔

dubai-2

اس موقع پر موسیقی کی تقاریب بھی منعقد کی گئی ہے جس میں برطانوی بینڈ ‘کولڈ پلے’ یاس آئی لینڈ میں اپنے کا مظاہرہ کرے گا جبکہ الماریہ آئی لینڈ میں اماراتی گلوکار حسین الجاسمی اور عرب گلوکار محمد آصف اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ شارجہ ،القصبہ اور المجاز میں بھی نئے سال کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

dubai-4

یاد رہے گذشتہ چند برسوں سے دبئی میں بھی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی طرح نئے سال کے آغاز کے موقع پر آتش بازی اور دیگر تقریبات منعقد کی جارہی ہیں،خاص طور پر 2010ء میں 828 میٹر (2716 فٹ) طویل برج خلیفہ ٹاور کے افتتاح کے بعد سے یہاں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے شوبز اور دوسرے شعبوں کی سرکردہ شخصیات ان میں شرکت کرتی ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران نئے سال کی آمد پردبئی شہر اور اس کے آس پاس کے ایک سو کلومیٹر کے علاقے میں ریکارڈ آتش بازی کی جاتی رہی ہے گزشتہ برس بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر فضاء میں لاکھوں کی تعداد میں کریکر اور پٹاخے چھوڑے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اس وقت دبئی کو دنیا کے سب سے طویل ٹاور ،سب سے بڑے انسانی ساختہ جزیرے اور مصروف ترین عالمی ہوائی اڈوں میں سے ایک کا مالک ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -