تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شیخ‌ ہمدان کے ہاں‌ جڑواں‌ بچوں‌ کی پیدائش

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے جمعے کے روز اپنی نومولود جڑواں بچوں کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

قدرت کی طرف سے اولاد کا تحفہ ملنے پر شیخ ہمدان بہت زیادہ خوش ہیں۔

شیخ ہمدان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد صوفے پر بیٹھ کر ہاتھوں میں دونوں بچوں کو  گود میں لیے بیٹھے اور انہیں خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔

اس تصویر کے پس منظر میں شیخ ہمدان کے والد اور بچیوں کے دادا شیخ راشد بن السعید المکتوم کا پوٹریٹ بھی آویزاں ہے۔

اس سے ایک روز قبل شیخ ہمدان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک سادہ پوسٹ کی تھی جس میں نیلے اور گلابی رنگ کے قدموں کے نشانات تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Fazza (@faz3)

اس پوسٹ کے بعد صارفین نے مختلف اندازے لگانا شروع کیے، جن میں سے بیشتر کا ماننا تھا کہ شیخ ہمدان کے ہاں ایک لڑکے اور لڑکی کی پیدائش متوقع ہے۔

دبئی حکومت کے ترجمان نے شیخ ہمدان کے گھر بچوں کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کے ناموں سے بھی آگاہ کیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق بیٹی کا نام شیخہ بنتِ ہمدان بن محمد المکتوم جبکہ بیٹے کا نام راشد بن ہمدان بن المکتوم رکھا گیا ہے۔

حکومتی ترجمان نے ان ناموں کے معنی بھی بتائے، جس کے مطابق بیٹی کے نام کا مطلب ’شہزادی‘ اور بیٹے کے نام کا مطلب ’درست  رہنمائی کرنے والا‘ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شیخ ہمدان نے بیٹی کا نام نانی کے نام پر رکھا جبکہ بیٹے کا نام مرحوم دادا کے نام پر رکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -